حیدرآباد ۔13۔جنوری(اعتماد نیوز)ریاستی کانگریس امور کے انچارج ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ تلنگانہ بل کی منظوری کے لئے حسب ضرورت خصوصی
پارلیمانی اجلاس کو منعقد کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد وہ ٹی آر ایس کو کانگریس میں ضم ہونے سے متعلق بات کرینگے۔